ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے ساڑھے 3ارب کے فنڈزمنظور

ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے ساڑھے 3ارب کے فنڈزمنظور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 73 ویں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 46کروڑ 33لاکھ 86ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے پنجاب میں بڑھتے ہوئے ایچ آئی وی /ایڈز کنٹرول پروگرام (فیز  II)( ترمیمی ) کیلئے 3 ارب 46کروڑ 33لاکھ 86ہزار روپے کی سکیم کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں