ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر میں پیپر لیس ڈاک کی ترسیل شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر میں ای۔ ایف او اے ایس سسٹم کے ذریعے پیپر لیس ڈاک کی ترسیل کا نظام شروع کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز کو سی ٹی او آفس سے منسلک کر دیا گیا تاکہ پیپر لیس نظام کو مربوط بنایا جائے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت کی بچت سب سے اہم ہے ،آئی ٹی کے استعمال سے آپ کم وقت میں زیادہ کام سر انجام دے سکتے ہیں، اے آئی کے دور میں سمارٹ ورکنگ سے اہلیت میں اضافہ ممکن ہے۔