جی سی یو :پہلا انٹرا ڈیپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ

جی سی یو :پہلا انٹرا ڈیپارٹمنٹل  موٹ کورٹ مقابلہ

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لا ڈیپارٹمنٹ نے اپنا پہلا انٹرا ڈیپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کی وکالت، قانونی دلیل اور تنقیدی سوچ کو بہتر بنانا تھا۔

مقابلے میں 12 طلبہ کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن کی کارکردگی کو قانونی ماہرین اور فیکلٹی ممبران نے جانچا۔فائنل راؤنڈ کی ججمنٹ سابق جسٹس احمد رضا، جسٹس حافظ طارق نسیم، جسٹس (ر) عباد الرحمان لودھی اور اے ایس سی شمیم ملک نے کی۔ اختتامی تقریب میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں