ناظم اعلیٰ جمعیت کے 40ممالک کے سربراہوں کوخطوط

ناظم اعلیٰ جمعیت کے 40ممالک کے سربراہوں کوخطوط

لاہور (خبرنگار )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کے نام خطوط ارسال کیے ہیں۔۔۔

 جن میں انہوں نے غزہ میں جاری قتلِ عام، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور م¶ثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں اور خواتین کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فراہم کیا جائے ۔ خطوط میں مطالبہ کیاگیاکہ اسرائیلی مظالم کو جنگی جرائم کے زمرے میں لایا جائے ،اقوام متحدہ اور عالمی عدالتِ انصاف فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے ،انسانی بنیادوں پر غزہ کے محصور عوام کے لیے راہداریاں کھولی جائیں،اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں