نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب ہونا خوش آئند:وزیرتعلیم

نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف  راغب ہونا خوش آئند:وزیرتعلیم

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے ۔ طلبا کو سکلز بیس ایجوکیشن کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں سکولز لیول پر طلبا کو ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب کیا جا رہا ہے ۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مقابلہ جات اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو جدت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پن ٹیک ایکسپو میں شریک طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں