آٹزم سکول منصوبہ 65 فی صد تعمیراتی کام مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب حکومت کے آٹزم سکول منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے ،65 فی صد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔
بنیاد ، ارتھ ورک ،پہلے فلور کے کنکریٹ کالم ،دوسرے فلور کی سلیب کا کام مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کو کام کی رفتار پر بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا سکول کے فرنٹ، کلاس رومز، پلے ایریا، ایکٹویٹی ایریا کو خوب صورت بنایا جائے گا۔