میٹرو ٹرین: چینی اہلکاروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 51 کروڑ 95 لاکھ روپے منظور
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) اورنج لائن میٹرو ٹرین پر چینی اہلکاروں کی سکیورٹی کے انتظامات کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے 51 کروڑ 95 لاکھ روپے لاگت کی منظوری دے دی۔
ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ میں سکیورٹی انتظامات کی ری فرنشنگ کی جائے گی۔منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں شامل کر لیا گیا،انتظامات کی سکیم پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو تفویض کر دی گئی ، منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ رقم رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے ”کپیٹل“ اکا¶نٹ سے جاری کی جائے گی۔