ڈی سی کا مختلف علاقوں کا دورہ صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا
لاہور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے داتا دربار، سبزہ زار اور دیگر مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے اور دیگر متعلقہ افسربھی موجود تھے ۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشنز ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تحصیل میں جاری انتظامی کارروائیوں بارے آگاہ کیا۔