آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن، 99 بھٹوں کو نوٹسز ،20 لاکھ 50 ہزار جرمانہ

 آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن، 99  بھٹوں کو نوٹسز ،20 لاکھ 50 ہزار جرمانہ

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب بھر میں آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 روز میں 866 بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔۔۔

 جن میں سے 99 کو نوٹسز جاری کئے گئے ،51 بھٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 20 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ 240 انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں 12کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوئی15 فیکٹری مالکان کو 2 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ 33 فیوجیٹو سائٹس کی انسپیکشن کر کے تمام کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں