میٹرک ٹیک کی کتب نہ ملنے سے طلبا کا تعلیمی حرج

 میٹرک ٹیک کی کتب نہ ملنے سے طلبا کا تعلیمی حرج

لاہور(خبر نگار)نیاتعلیمی سال شروع ہوئے 24 روز گزر گئے مگر میٹرک ٹیک کی نصابی کتب تاحال بچوں کو نہ مل سکیں، طلبا کا تعلیمی حرج ہونے لگا۔

تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک میں داخلے تو ہوگئے مگر کتابیں نہ ملیں۔ 2 لاکھ سے زائد طلبہ نے میٹرک ٹیک میں داخلے لئے۔ منصوبہ کے تحت بچوں کو ایگرکلچر،ہیلتھ سائنسز،کمپیوٹر اور فیشن ڈیزائنگ میں میٹرک ٹیک کر ایا جانا تھا،کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث طلبا مایوس ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کتابیں فی الفور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ابھی تک سکولوں میں بچوں کے پاس میٹرک ٹیک نصاب آن لائن دستیاب ہے۔ کتابیں آن لائن دستیاب ہونے سے بچوں کو پڑھنے اور ہوم ورک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سرکاری سکولوں کے 90فیصد بچوں کے پاس موبائل اور انٹرنیٹ نہیں ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ کتابیں پرنٹ ہوگئیں،جلد فراہم کردی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں