2 ڈیڈ لائن کے باوجود ارلی چائلڈ ہڈ سنٹر مکمل نہ ہوسکا

2 ڈیڈ لائن کے باوجود ارلی چائلڈ ہڈ سنٹر مکمل نہ ہوسکا

لاہور(عاطف پرویز سے)2ڈیڈ لائن گزر گئی مگر نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس ارلی چائلڈ ایجوکیشن مکمل نہ ہوسکا۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں بننے والے سنٹر میں تاحال 20 فیصد کے قریب کام مکمل ہونا باقی ہے۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ غفلت سے وزیر تعلیم کا اعلان کردہ اہم منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔ سنٹر میں ابتدائی طور پر 300 سو بچے داخل کرنے کا اعلان کیا گیا جس کو بڑھا کر پانچ سو کردیا گیا ۔ سنٹر میں بچوں کو جدید طریقہ سے تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بیٹے کا داخلہ اسی سنٹر میں کر ایا تھا مگر تاحال کلاسز شروع نہ ہوئیں ۔ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں،طلبہ کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این ڈبلیو کی جانب سے تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے جو جون تک مکمل ہوگا۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کو مئی میں مکمل کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں