جیابگا:24 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی

جیابگا:24 مقامات سے  بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو جیا بگا سب ڈویژن نے 24 مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی،تمام کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔

 بجلی چوروں کو 72300 یونٹ ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں چارج کئے گئے ۔ادھر ڈسکو سپورٹ یونٹس نے 24گھنٹوں کے دوران 336مقامات پر بجلی چوری پکڑی ۔ 123ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے 5کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 2لاکھ 44ہزار 435یونٹ چارج کئے گئے ۔جن کی مالیت ایک کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 723 روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں