نارووال کالاخطائی روڈ پربس کی ٹکر، نان شاپ کا مالک جاں بحق

نارووال کالاخطائی روڈ پربس کی ٹکر، نان شاپ کا مالک جاں بحق

نارنگ منڈی، کالاشاہ کاکو(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)نارووال کالاخطائی شاہدرہ روڈ پر تیزرفتار بس نے سڑک عبور کرتے ہوئے نان شاپ کے مالک کو کچل کر مارڈالا۔

نارووال سے لاہور جانے والی تیزرفتار بس نے جنڈیالہ کلساں سٹاپ پولیس چوکی سے چند قدم پربسم اللہ نان شاپ کے مالک تیس سالہ شان سکنہ سیہول مسلم کو سڑک عبور کرتے ہوئے کچل ڈالا جس سے تیس سالہ شان موقع پر جاں بحق ہو گیا بس ڈارئیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گے اورضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی جبکہ بس کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں