حمزہ شہباز کی پارٹی کارکن باؤ رشید کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

 حمزہ شہباز کی پارٹی کارکن باؤ رشید کے  گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(نمائندہ دنیا)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنے دیرینہ پارٹی کارکن باؤ رشید کے گھر پہنچ گئے، ان کی بیگم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج کا جواب شدید ہو گا۔بھارت کے کھوکھلے موقف کو دنیا نے بھی گھاس نہیں ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں