سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 90 ارب روپے طلب

سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 90 ارب روپے طلب

لاہور (این این آئی) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عدم دستیاب سہولتوں کے لئے اگلے بجٹ میں 90 ارب روپے مانگ لئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ سٹوڈنٹس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مانگا گیا ہے ،کئی علاقوں میں کمروں کا فقدان ہے ، پانی ، کھیل ، کتب اور دیگر کئی سہولیات ہیں جن سے سٹوڈنٹس محروم ہیں اس لئے یہ بجٹ نئے کمروں،عدم دستیاب سہولیات اور آؤٹ سورس سکولوں پر خرچ ہوگا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تجویز پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں