اپنی چھت اپنا گھر، 36 ارب 44 کروڑ کے قرضے جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر بارے اجلاس ہوا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن(ر) اسداللہ،صدر پنجاب بینک ظفر مسعود اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی کہ اب تک 5 لاکھ 74 ہزار 265 افراد نے پورٹل پر درخواستیں جمع کر ائی ہیں، 33 ہزار 486 افراد کو اب تک قرضوں کی مد میں 36 ارب 44 کروڑ روپے دئیے جاچکے ہیں۔ لاہور ڈویژن 4207، گوجرانوالہ 3923، فیصل آباد 4090 ، راولپنڈی 4625، سرگودھا 3927، ساہیوال میں 2057 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دئیے جاچکے ہیں۔