پاک فوج نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا :پاکستان چیمبرز

 پاک فوج نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا :پاکستان چیمبرز

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام شیخ،ریجنل چیئرمین زین افتخار، سرپرست اعلیٰ یوبی جی ایس ایم تنویر۔۔۔

 نائب صدر ذکی اعجاز، نائب صدر عون علی سید و دیگر بزنس کمیونٹی لیڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج نے نہ صرف وطنِ عزیز کا چپہ چپہ بہادری سے محفوظ کیا بلکہ غیر معمولی تحمل، بصیرت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ جدید ترین ہتھیار بھی مہارت، منصوبہ بندی، جذبے اور حب الوطنی کے عزم کا متبادل نہیں ہو سکتے ،ایسی شکست دی ہے جسے بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔دشوار حالات کے باوجود ہماری قوم نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری مارکیٹیں کھلی رہیں، ہمارا کاروبار جاری رہا، یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ پوری قوم کو اپنی افواج کی صلاحیتوں اور تیاری پر مکمل اعتماد تھا۔ پاک فوج نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں