قومی وحدت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے :بار کونسل

لاہور(آئی این پی)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پاک افواج کے آپریشن ‘‘بنیان مرصوص ’’کی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا جس کے بعد بھرپور جواب دینا نا گزیر ہو گیا تھا، ہمارے ازلی دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا جبکہ پاکستان کی بہادر ائیر فورس نے دن کے اجالے میں بھارت کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملایا ۔ اپنے بیان میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی قوم نے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا جس سے پاک افواج کے حوصلے بھی بلند ہوئے ۔ قومی وحدت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے ۔بھارت نے طاقت کے نشے میں چُور ہو کر جارحیت کی لیکن وہ یہ بھول گیا تھا کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑا ہے ، پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ شہادت سے سر شار ہے اور ایسی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔