راناتنویرکا جامع مسجد القریٰ کادورہ،شہداکے ورثاسے ملاقات

راناتنویرکا جامع مسجد القریٰ کادورہ،شہداکے ورثاسے ملاقات

کالاشاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تبدیلی موسمیات رانا احمد عتیق انور، سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز۔۔۔

 سابق چیئرمین رانا حسیب عامر کے ہمراہ بھارتی حملے کا شکار گورنمنٹ جامعہ مسجد القریٰ کا دورہ کیا اور شہدا کے ورثاسے ملاقات کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، بھارتی بمباری سے متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مودی کے ہندو توا نظریئے نے خطے کا امن تباہ کر دیا ہے ، بھارتی عوام نے گجرات کے قصائی، ذہنی مریض کو وزیر اعظم بنا کر دو ارب انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، انہوں نے کہا کہ مودی جب سے وزیر اعظم بنا ہے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت میں صدیوں پرانی مساجد شہید کرنے کے بعد مودی نے پاکستان میں بھی مساجد پر حملے کردیئے ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو ہندوؤں کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے یہ بھارت کی سات لاکھ فوج کی نااہلی ہے کو پورے پاکستان کی فوج سے زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں