رمیش سنگھ اروڑہ کا یوم تشکر پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

 رمیش سنگھ اروڑہ کا یوم تشکر پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے یومِ تشکر کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ، بااختیار اور متحد ہیں اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دیگر شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

یومِ تشکر کے موقع پر اقلیتوں کی جانب سے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے ، جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔سکھ، مسیحی، ہندو، پارسی اور دیگر اقلیتیں پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی اور ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک ہیں۔انہوں نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہی ہیں اور اُن کے تمام حقوق آئینی و قانونی طور پر محفوظ ہیں۔اقلیتیں پاکستان کی ترقی، استحکام اور دفاع میں برابر کی شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں