تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی:طاہر اشرفی

تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی:طاہر اشرفی

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو دشمن پر فتح نصیب ہوئی۔۔۔

مودی نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات سے راہ فرار اختیار کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کے جید علما مدارس کے طلبا اور شہر یوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے آپریشن ‘‘بنیان مرصوص’’ کی کامیابی پر اظہار تشکر منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا دشمن بزدل اور مکار بھی ہے جو پاک افواج کا سامنے سے مقابلہ نہ کرسکا، جہاں بھی پاک فوج کا دشمن سے سامنا ہوا تو اس نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ آپریشن ‘‘بنیان مرصوص’’ سے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،دشمن کو فضائی، بحری اور ہر محاذ پر ناکامی ہوئی جسے دشمن کی آنے والی نسلیں بھی صدیوں تک یاد رکھیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں