پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام : شافع حسین

پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام : شافع حسین

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے مکار دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔

پاکستان کی بہادر افواج نے ہندوستان کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا، اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جنگی طیارے اور چوکیاں زمین بوس کرکے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ مودی سرکار کی مکاری اور امن دشمنی دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی ہے ۔ قوم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،جس طرح اتحاد کی قوت سے دشمن کو شکست دی، اسی طرح مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں