سیز فائر سے امن کی نئی صبح طلوع ہوئی : صوبائی وزیر کھیل

سیز فائر سے امن کی نئی صبح طلوع ہوئی : صوبائی وزیر کھیل

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ حالیہ سیز فائر نے خطے میں امن کی نئی صبح کی نوید دی ہے۔

پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر محاذ پر مادرِ وطن کا دفاع بہادری سے کیا۔مودی حکومت کی جنگی جنونیت اور سازشی عزائم کو عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب کر دیا گیا ہے ۔ سیاسی و عسکری قیادت نے مکمل یکجہتی کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور یہ قومی اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ عالمی برادری خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ پاکستانی قوم متحد ہو کر ہر دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے اور دشمن جان لے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔وزیر کھیل نے شہدا کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں