پاک افواج نے مودی کا تکبر خاک میں ملا دیا : ملک محمد احمد خاں

پاک افواج نے مودی کا تکبر خاک میں ملا دیا : ملک محمد احمد خاں

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پاک افواج نے مودی کا تکبر خاک میں ملا دیا،شہدانے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔۔۔

شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور ان کے لیے دعائیں کرنا ہم سب کا قومی و دینی فریضہ ہے ، ہم اپنے عظیم سپوتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے جنہوں نے اس دھرتی کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں