سبزیاں 210 ، پھل 310 روپے کلو تک مہنگے، خریدار پریشان

سبزیاں 210  ، پھل 310 روپے کلو تک مہنگے، خریدار پریشان

لاہور(کامرس رپورٹر سے)پرائس کنٹرول کے ذمہ دار افسران کی جانب سے مؤثر کریک ڈاؤن نہ ہونے سے دکانداروں نے پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمت وصول کیں۔خریداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا درجہ اول کی قیمت45روپے مقرر کی گئی، تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70سے 80روپے کلو تک فروخت کرتے رہے ،آلو کچا چھلکا درجہ دوم40کی بجائے 60،آلو کچا چھلکا درجہ سوم35کی بجائے 50،پیاز درجہ اول40کی بجائے 60، پیاز درجہ دوم35کی بجائے 50، پیاز درجہ سوم30کی بجائے 40،ٹماٹر درجہ اول40کی بجائے 60، ٹماٹر درجہ دوم35کی بجائے 40، ٹماٹر درجہ سوم30،لہسن دیسی نیا190کی بجائے 300سے 340،لہسن ہرنائی260کی بجائے 380سے 400،لہسن چائنہ350کی بجائے 600سے 640،ادرک تھائی لینڈ650کی بجائے 800سے 840،ادرک چائنہ650کی بجائے 800سے 860،کھیرا فارمی50کی بجائے 65سے 70،میتھی80کی بجائے 130سے 140،بینگن 60کی بجائے 80،بند گوبھی30کی بجائے 50سے 60،پھول گوبھی115کی بجائے 140سے 150،شملہ مرچ65کی بجائے 100سے 120،بھنڈی150کی بجائے 200سے 220 بجائے ،شلجم45کی بجائے 60سے 70،اروی175کی بجائے 230سے 240،مٹر185کی بجائے 220سے 250،کریلا80کی بجائے 100 سے 120،سبز مرچ105کی بجائے 150،کھیرا دیسی65کی بجائے 75سے 80،لیموں چائنہ260کی بجائے 400سے 450،حلوہ کدو30کی بجائے 40سے 50،ٹینڈے دیسی120کی بجائے 150سے 160،ٹینڈیاں فارمی70کی بجائے 90،گھیا کدو60کی بجائے 80،پالک فارمی25کی بجائے 40،گاجر چائنہ45کی بجائے 70سے 80جبکہ گھیا توری120کی بجائے 160سے 170روپے کلو فروخت کیا گیا ۔پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول340کی بجائے 500سے 550،سیب ایرانی درجہ دوم260کی بجائے 380سے 400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول365کی بجائے 580سے 600،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم280کی بجائے 380سے 400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم200کی بجائے 280سے 300،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول245کی بجائے 350سے 380،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم140کی بجائے 240سے 260،سیب سفید درجہ اول 210کی بجائے 300سے 340،سیب سفید درجہ دوم115کی بجائے 200،کیلا درجہ اول درجن210کی بجائے 360سے 380،کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے 260سے 280،کیلا درجہ سوم درجن110کی بجائے 140سے 150،امرود درجہ اول170کی بجائے 200،امرود درجہ دوم120کی بجائے 150سے 160،انار دانے دار540کی بجائے 780سے 800،انار قندھاری درجہ اول640کی بجائے 900سے 950، آڑو درجہ اول185کی بجائے 350سے 360،آڑو درجہ دوم115کی بجائے 230سے 250، گرما 70کی بجائے 90سے 100، لوکاٹ 130کی بجائے 180سے 200،خربوزہ سفید45کی بجائے 60،خربوزہ درجہ اول95کی بجائے 150سے 160،خربوزہ درجہ دوم55کی بجائے 80سے 100،پپیتا250کی بجائے 280سے 300،فالسہ225کی بجائے 300سے 320،کھجور ایرانی460کی بجائے 500سے 520جبکہ کھجور اصیل 430کی بجائے 450سے 470روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں