سٹرکچرل پلان روڈز کی تعمیر ، منصوبے کو حتمی شکل د یدی گئی

سٹرکچرل پلان روڈز کی تعمیر ، منصوبے کو حتمی شکل د یدی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ایل ڈی اے نے سٹرکچرل پلان روڈز کی تعمیر کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی، متوازی سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز کھول دئیے، ٹینڈرز کے جائزہ کے بعد رواں مالی سال ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے سٹرکچرل پلان روڈز کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیاجس کے تحت 6 اہم سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی جن میں بھلہ چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال ، شادے وال چوک سے نظریہ پاکستان روڈ ، ایکسپو سنٹر سے خیابان جناح فیز ون، نیلم روڈ سے فیروز پور روڈ، ایکسپو سے رنگ روڈ فیز ون اور ایل ڈی اے سٹی سے صوئے آصل تک شامل ہیں۔بھلہ چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال تک 2.0 کلومیٹر طویل دو رویہ لین کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،خیابان فردوسی سے نظریہ پاکستان روڈ تک 1.4 کلومیٹر طویل د ورویہ لین کی تعمیر کیلئے 23 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،دونوں سڑکیں 30 ،30 ہزار گاڑیوں کو سہولت فراہم کریں گی۔ سٹرکچرل پلان روڈز کی ٹیکنیکل بڈز کھول دی گئی ہیں،اب ٹینڈر ایوارڈز کئے جائیں گے ۔ یہ منصوبے نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائیں گے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں