سکھ کمیونٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی قابلِ تحسین :رمیش سنگھ اروڑہ

 سکھ کمیونٹی کی پاک فوج سے اظہارِ  یکجہتی قابلِ تحسین :رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور،رمیش سنگھ اروڑہ نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر گہرے تشکر اور فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا یہ عالمی سطح پر سکھ قوم کی نظریاتی بصیرت، اتحاد اور اصول پسندی کا مظہر ہے۔ سکھ قوم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ امن، بھائی چارے اور حق کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ دنیا بھر، بالخصوص بھارت، امریکہ، کینیڈا، یورپ اور سوئٹزرلینڈ میں بسنے والے سکھوں کا پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرنا ایک تاریخی پیغام ہے جو بتاتا ہے کہ سچ کی حمایت کسی سرحد کی محتاج نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں