بھارتی جارحیت سے شہید شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا) بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی کھڈیاں خاص میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ، وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان، رکن صوبائی اسمبلی ملک سعید ، سینئر سول و فوجی افسروں سمیت شہریوں نے کثیر تعدادمی شرکت کی، اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے والے یاد رکھیں کہ اگر ہماری اس خواہش پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے دانت کھٹے کردیں گے ، آج پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے ، پوری قوم آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے ساتھ پاک فضائیہ و بحریہ کے سربراہان کو سلام پیش کرتی ہے ، ہم ڈریں گے نہ جھکیں گے ۔