قصور:راہگیر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، 2 ساتھی فرار

قصور(خبرنگار)شہر کے نواحی گاؤں ملوکی کے قریب راہگیر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا،جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔۔۔
حویلی بلاقہ سنگھ کا رہائشی ڈاکو اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ ملوکی روڈ پر ڈاکوؤں نے ایک راہگیر کولوٹنے کی کوشش کی ،نامعلوم راہگیر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کرفائرنگ کر دی ،جس کے نتیجہ میں زخمی ڈاکو نعمان بلھے شاہ ہسپتال میں دم توڑ گیا،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔