دن دہاڑے فائرنگ صلح کی کوشش کرنیوالازخمی
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)مقامی بازار میں دن دہاڑے فائرنگ سے صلح کی کوشش کرنے والا سابق سٹی ناظم غلام عباس گجر کا بھائی زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چھتہ بازار میں داماد سسر آفتاب اور اصغر کے درمیان چپقلش جاری تھی کہ سابق ناظم عباس گجر کے بھائی رب نواز گجر نے صلح کروانے کیلئے دونوں کے درمیان بیٹھک کروائی کہ مزید لڑائی سے بچا جا سکے ، اسی دوران کشیدگی بڑھنے پر گولیاں چل گئیں، جس سے صلح کی کوشش کرنے والاچودھری رب نواز گجرزخمی ہوگیا۔