قصور:دیرینہ دشمنی، گھر کی چھت پر سوئے میاں بیوی قتل

قصور:دیرینہ دشمنی، گھر کی  چھت پر سوئے میاں بیوی قتل

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں آلووال میں اپنے گھر کی چھت پر سوئے ہوئے میاں بیوی کو دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

مصطفی آباد کے رہائشی زین العابدین نے تھانہ چھانگامانگا میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا بہنوئی خلیل احمد اور میری ہمشیرہ شازیہ بی بی اپنے مکان کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ دو نا معلوم مسلح افراد نے پستول سے فائر کرکے دونوں کوابدی نیندسلادیااور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، یہ وقوعہ عینی عبدالرحمن اور یسٰین کے ایماء اور مشورے پر ہوا ہے ۔ وجہ عناد یہ ہے کہ عینی عبدالرحمن نے اپنے خاوند محمدامین کے قتل کا مقدمہ میرے بہنوئی خلیل احمد وغیرہ کے خلاف درج کروایا تھا جو کہ دورانِ تفتیش بے گناہ ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں