معمولی جرائم میں ملوث 65قیدیوں کی رہائی کے احکامات
لاہور( کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے شہر کی دونوں جیلوں کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث 65قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔
کوٹ لکھپت جیل میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے فاضل جج کااستقبال کیا،کوٹ لکھپت جیل سے ایک خاتون سمیت7 قیدی کی رہائی کے احکامات دئیے ۔ کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے معزز جج کا استقبال کیا، رفاقت علی قمر نے کیمپ جیل سے 58قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔فاضل جج نے دونوں جیلوں کی بیرکس،ہسپتال،کچن،پی سی اوز کا بھی دورہ کیا ، دونوں جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا،انہوں نے کم عمر اور خاتون قیدیوں کی شکایات اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔