شہر کے مختلف علاقوں میں نئے کمرشل زونز بنانے کا فیصلہ

 شہر کے مختلف علاقوں میں نئے کمرشل زونز بنانے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں نئے کمرشل زونز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ اقدام آبادی میں اضافے اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے تناظر میں کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کو باقاعدہ شہری پلاننگ کے مطابق ڈھالا جا سکے ۔ایل ڈی اے نے حالیہ تجاوزات آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کو استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ گجر پورہ، سبزہ زار، جوہر ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کمرشل پلاٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔گجر پورہ میں 125 پلاٹس کے لینڈ یوز کو رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کیا جائے گا۔ ان میں جھگیوں سے واگزار کرائے گئے پلاٹس بھی شامل ہیں، جہاں اب پارکنگ ایریاز اور ساڑھے چھ مرلے کے کمرشل پلاٹ بنائے جائیں گے ۔ سبزہ زار میں 87 کنال واگزار اراضی کو بھی کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس زمین پر 3 آٹھ کنال، تین تین کنال کے پلاٹ جبکہ 5 سائٹس کو پبلک یوٹیلیٹیز کے لئے مختص کیا جائے گا۔جوہر ٹاؤن سی بلاک میں غیر آباد 14 کمرشل پلاٹس کو پارک میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔پی آئی اے روڈ پر واقع کمرشل زمین کو بھی نیلامی کے لئے تیار کیا جا رہا ہے ، جس سے ادارے کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں