ایل ڈی اے : آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا ۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب نے ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاؤن میں کیک کاٹا۔
تقریب میں بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔