وزیراعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈز کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

 وزیراعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈز  کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

لاہور(این این آئی)وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مینارٹی کارڈز کی سکروٹنی کے عمل، شفاف تقسیم اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک 40 ہزار سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کو کارڈز فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں کل 50 ہزار خاندان مستفید ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں