گورنر ہاؤس، ایران کے قومی شاعر کے مجسمے کی نقب کشائی

گورنر ہاؤس، ایران کے قومی شاعر کے مجسمے کی نقب کشائی

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تجارتی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر فردوسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا گورنر جنرل خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں