سروسز ہسپتال:آئی سی یو1کے اے سی خراب،مریض پریشان
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سروسز ہسپتال میں مریض گرمی سے رل گئے ، درجہ حرارت 44کی شدت کے باوجود میڈیکل آئی سی یو ون کے اے سی تاحال خراب ہیں جس سے مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی ۔
دنیا نے میڈیکل آئی سی یو ون میں خراب اے سی کی ویڈیو حاصل کرلی جہاں پر مریضوں اور لواحقین کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جس دن سے آئے ہیں اے سی خراب اور کوئی پوچھنے والا نہیں ،یہاں ڈاکٹروں کے کمروں میں اے سی چل رہا ، ہمارا جب دل گھبراتا ہے تو باہر جانا پڑتا ہے مگر مریض کو بیڈ سمیت باہر نہیں لے جا سکتے ۔ ڈپٹی ایم ایس مینٹی ننس ڈاکٹر احسن کا موقف میں کہنا تھا میڈیکل آئی سی یو کے سسٹم کی گیس میں خرابی ہے ،اس مسئلے کو بہت جلد حل کر دیں گے ۔