لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو شروع کرنے کی منظوری

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو شروع کرنے کی منظوری

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دے دی گئی، پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا کو 65 ترقیاتی سکیموں کا ٹاسک دے دیا گیا، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا فیز ٹو بھی 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

 تفصیل کے مطابق شہر بھر میں واسا اور ضلعی حکومت کی جانب سے 137 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ دو لاکھ سے زائد گلیوں میں نیا سیوریج سسٹم بچھایا جا رہا ہے ۔پنجاب حکومت نے اب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا فیز ٹو بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی ، جو رواں مالی سال شروع کیا جائے گا۔فیز ٹو میں واہگہ زون، علامہ اقبال زون، اور عزیز بھٹی زون کو شامل کر لیا گیا ، ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 19 ارب 55 کروڑ 79 لاکھ 86 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔واہگہ زون ون میں 12 سکیمیں 3 ارب 9 کروڑ ،علامہ اقبال زون میں 27 سکیمیں 8 ارب 70 کروڑ ، عزیز بھٹی زون میں 26 سکیمیں 7 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں