قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام دفاع پاکستان ریلی

قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے  زیراہتمام دفاع پاکستان ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام خیابان جناح روڈ پر دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیاجو مرکز بیت العتیق سے شروع ہو کرچھتری چوک پر ختم ہوئی۔

چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے۔ ریلی سے ڈاکٹر شفیق الرحمان زاہد، قیم الٰہی ظہیر، قاری احمد قمر ،مولانا کوثر زمان اور ڈاکٹر صلاح الدین نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں