بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اتوار کے روز فائنل پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق امتحان میں 16 ڈینٹل کالجوں کے 915 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 613 کامیاب اور 282 ناکام قرار پائے ۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 68.49 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی شانزے اعوان نے 800 میں سے 708 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی اقرا سعید اعوان نے 692 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی خدیجۃ الکبریٰ نے 691 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔