ڈمپر حادثہ ہلاکتیں،جے یوآئی وفد کی ورثا سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی کے وفد نے جی ٹی روڈ کے علاقے میں ڈمپر حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔۔۔
وفد میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار،امیر جے یو آئی لاہور مولانا محب النبی،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عبدالرحمن،مولانا عبدالشکور یوسف،مولانا امجد سعید،مولانا محمد اخلاق، مولانا محمد افضال ، حافظ زین العابدین ودیگر شامل تھے ۔ متاثرین نے وفد کو انصاف کی فراہمی اور ریلیف پیکیج کے حصول میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ رہنماؤں نے کہا ڈمپر واقعہ کو4روز گزر گئے کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے غم زدہ خاندان کو تسلی نہیں دی ،جو بڑی بے حسی اور غیرذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے اور 3 روز میں ورثا کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ جے یو آئی ورثا کے ساتھ مل کر جی ٹی روڈ پر احتجاج کرے گی۔