ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 22 مئی دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 22 مئی دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا آپریشن بنیان مرصوص پر بھارت کی چیخیں پوری دنیا نے سنی اور رافیل کو تباہ ہوتے دیکھا۔

گودی میڈیا نے صرف اپنی ٹی آر پی کی خاطر ہندوستان کے عوام کو بے وقوف بنایا۔ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام 22مئی کو لاہور میں دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاک فوج کے کامیابآپریشن بنیان مرصوص کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں دفاع وطن و قومی یکجہتی کانفرنس کے حوالے سے انتظامیہ کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں