خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے غائب

قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح سے شادی شدہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے غائب ہوگئی۔۔۔
‘‘ظفرکے ــ’’ کے رہائشی محمد سلیم نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایاکہ جب میں اپنے گھر سے سو کر اُٹھا تو میری بیوی اور بیٹا شایان موجود نہ تھے ،میں نے اپنے طورپر اپنے رشتہ داروں سے پتہ کیا تو میری بیوی کا کہیں پتہ نہیں چلا ،جبکہ میری بیوی جاتے ہوئے اپنے موبائل فون سے اپنی سم بھی اپنے ہمراہ لے گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔