تلونڈی :لڑائی جھگڑ ے میں ایک شخص جا ں بحق

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)تھانہ الہ آباد کے علاقے تلونڈی میں لڑائی جھگڑ ے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔
امین اور انور میں کسی بات کو لیکر تلخ کلامی ہوئی اور پھر گتھم گتھا ہوگئے، اس دوران امین کا بھائی 50سالہ مختار دونوں کے درمیان لڑائی چھڑاتے ہوئے زمین پر گرگیا، جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا،پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔