لونگ والا منڈھیالی روڈ کارپٹ نہ ہوسکا،اہل علاقہ کومشکلات

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)سرحدی دیہات کو جانے والا اہم ترین لونگ والا منڈھیالی روڈ کارپٹ نہ ہوسکا،اہل علاقہ کی مشکلات بڑھ گئیں۔۔۔
عسکری اداروں کے افسر و جوانوں اور دفاعی سازو سامان کی نقل و حمل ان سڑکوں کے راستے سے ہی ہوتی ہے ،جس کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے عوام بھی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے ان سڑکوں کی عدم تعمیر پر گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع شیخوپورہ کے علم میں ہے کہ منڈھیالی لونگ والا اور بریار روڈز کو کنٹریکٹرز نے ادھورا چھوڑ دیا ہے ، اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے متعلقہ علاقے کا دورہ کیانہ ہی ان سڑکوں کی عدم تعمیر پر کوئی ایکشن لیا۔