انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کا سالانہ امتحان آج شروع ہو گا

لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے سالانہ امتحان 2025 کا آغاز آج سے ہوگا،بورڈ میں امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ کے لئے سیل قائم کیا گیا ہے۔۔۔
جس کی مدد سے امتحانات کو شفاف بنایا جارہا ہے ،ہر امتحانی سنٹر میں کیمرے نصب ہیں جن سے بوٹی مافیا کا خاتمہ ہوا ہے۔ امتحانات میں 1 لاکھ 75 ہزار 812 امیدوار شرکت کررہے ہیں،1 لاکھ 53 ہزار 401 ریگولر جبکہ 22 ہزار 411 پرائیویٹ امیدواروں کیلئے 571سنٹر بنائے گئے ہیں۔