ٹریفک حادثات ،میاں بیوی سمیت 5افرادجاں بحق

 ٹریفک حادثات ،میاں بیوی سمیت 5افرادجاں بحق

شیخوپورہ ،خانقاہ ڈوگراں،قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،خبرنگار)مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے،لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 15 سالہ حمزہ کوکچل دیا۔۔۔

 جوموقع پرچل بسا، متوفی محنت کش ذوالفقار کا بیٹا بتایا گیا ہے ،جبکہ لاہو رروڈ کی آبادی نبی پور ورکاں کے قریب تیزرفتار رکشہ کی موٹرسائیکل کوٹکر سے 23سالہ محمد علی جان کی بازی ہارگیا ۔علاوہ ازیں انٹرچینج کے قریب حافظ آباد روڈ پر تیز رفتاربس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،جس کے نتیجہ میں میاں بیوی دم توڑ گئے ،جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا کہ انٹرچینج پل کے قریب حادثہ پیش آگیا، رفاقت موقع پر چل بسا،جبکہ اس کی بیوی ہسپتال لے جاتے راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ دریں اثناقصور کے نواح کریانی والا چک5کا رہائشی شاہ زیب ٹریکٹر ٹرالے پر ملتان روڈ سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ کریانی والا موڑ پہنچا تو ٹریکٹر پر چڑھتے ہوئے ہاتھ پھسلنے سے ٹائروں تلے آکر موقع پرہی دم توڑ گیا،پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں