ہائر سیکنڈری سکول کنگن پور میں اظہارتشکرتقریب کا انعقاد

ہائر سیکنڈری سکول کنگن پور میں اظہارتشکرتقریب کا انعقاد

الہ آباد (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کنگن پور میں پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

جس میں ونگ کمانڈر رینجرز کرنل زاہد زریں خٹک ،یم پی اے چودھری احسن رضا خاں،اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تیمور خاں،سی ای او ایجوکیشن قصور گلزار احمد،ڈی ای او سیکنڈری قصور شوکت علی خاں، ڈی پی آئی پنجاب لاہورملک ندیم انور سمیت اساتذہ،طلبااور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکا نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی زبردست کامیابی پر پاک فو ج سے زبردست انداز میں اظہاریکجہتی کیا،پاکستانی پرچم تھامے شرکانے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شاف نعرے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں