لیسکو کلب نے آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)لیسکو فٹ بال کلب نے رانا تنویر حسین فٹ بال سٹیڈیم مریدکے میں کھیلا جانے والا آل پاکستان رانا سرمد تنویر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔۔
فائنل میں اپنے مد مقابل گیپکو ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ٹرافی اور 5 لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کیا، جبکہ ٹورنامنٹ کے چیف آر گنائزر حاجی غلام محی الدین کو خصوصی شیلڈ دی گئی،3مئی سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں حیدری کلب، ایس اے گارڈن کلب، پنجاب پولیس، پنجاب یونیورسٹی، لیسکو، سیف ٹیکسٹائل، گیپکو، رائیڈر کلب، سیالکوٹ سٹی، فیصل آباد سٹی، باچہ خان اورپاک افغان چمن کی ٹیموں نے حصہ لیا، گیپکو اور باچا خان کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جو گیپکو کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لیسکو نے سیف ٹیکسٹائل کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،مہمان خصوصی رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں گے۔