ریلویز بھرتیاں: 550 سیٹوں کیلئے 30 ہزار247 درخواستیں

 ریلویز بھرتیاں: 550 سیٹوں کیلئے 30 ہزار247 درخواستیں

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لئے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لئے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لئے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لئے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لئے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لئے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہو گا۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لئے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی پڑی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں